Beautiful stories in urdu hamari website per read karin aur apne friends mai share karin.https://urdughar.pk/moral-stories/.Nakai ka sela ak bohat he achi story hai. jo ap k bachon ki zindagi per ak acha asar kariy gi.aur wo sab sy sath acha aur nakai krne ki koshsh kain gy. aur mashary mai ak eham mokam hasal karin gy.
نیکی کا صلہ
ایک دفعہ ایک گاؤں میں ایک لڑکا رہتا تھا جس کا نام حسن تھا۔حسن بہت نیک اور سچا لڑکا تھا۔وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کرتا تھا۔ایک دن حسن اپنے گھر سے نکلا تو اسے راستے میں ایک بوڑھا آدمی بیٹھا ہوا نظر آیا۔ بوڑھے آدمی کا چھوٹا سا بچہ بھی اس کے ساتھ تھا۔
حسن نے بوڑھے آدمی سے پوچھا آپ کب سے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بوڑھے آدمی نے کہامیں اور میرا بچہ یہاں ایک گھنٹے سے زیادہ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہمیں اپنے گھر جانے کے لیے کوئی سواری نہیں مل رہی ہے۔حسن کوبھی ایک بہت ضروری کام تھا۔ لیکن پھراسےان پر رحم آ گیا۔ اوراس نے بوڑھے آدمی سے کہاچلو میں تمہیں گھر لے چلتا ہوں۔
بوڑھا کافی دیر سےبیٹھا تھااس لیےاس نےجانےکی حامی بھر لی۔ حسن نے بوڑھے آدمی اور اس کے بچے کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور انھیں جلدی گھر پہنچا دیا۔ بوڑھے آدمی نے حسن کا بہت شکریہ ادا کیا۔
اس نے کہاتمہاری نیکی کا میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔تم ایک بہت اچھے انسان ہو ۔حسن نے کہا،کوئی بات نہیں میں نے صرف اپنا فرض ادا کیا ہے۔
حسن گھر واپس آیا تو اس کی ماں نے پوچھا۔تم اتنی دیر سے واپس کیوں آے ہو؟حسن نے اپنی ماں کو پوری بات سنائی۔حسن کی ماں نے اس کی بہت تعریف کی اور اپنے بیٹے کو شاباش دی ۔
:نتیجہ
یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ نیکی کا صلہ ہمیشہ ملتا ہے۔ ہمیں ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنی چاہیے۔
Read Beautiful stories in urdu: