Read famous short stories in urdu. https://urdughar.pk/urdu-kahaniyan-read-online/Ya story apko iss bat per amada karin gi a apko khalny sy zayda apni study per tawajo dyni chahiye. TA k ap exam mai achy numbers hasal kr sakin.aur apko asan ki tara nakam na hona pry.
والدین کی بات نہ ماننے کا انجام
ایک دفعہ ایک چھوٹا سا بچہ تھا جس کا نام احسن تھا۔ احسن کھیلنے کا بہت شوقین تھا۔ وہ ہر وقت کھیلنے میں مصروف رہتا تھا۔ وہ کھیلنے میں اتنا زیادہ مصروف تھا کہ اسے اپنی پڑھائی اور دوسرے کاموں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔
احسن کے والدین اس کی اس عادت سے بہت پریشان تھے۔انہوں نے اسے کم کھیلنے کے بارے میں سمجھایا،اور کہا کہ وہ کچھ وقت اپنی پڑھائی کےلئےبھی نکال لے۔لیکن احسن نہیں مان رہا تھا۔ وہ ہر وقت کھیلنے کے بارے میں سوچتا رہتا تھا۔
ایک دن، احسن اپنے دوستوں کے ساتھ پارک میں کھیل رہا تھا۔ اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ کافی کھیل لیا تھا اور وہ تھک گیا تھا۔لیکن پھر بھی وہ اور کھیلنا چاہتا تھا ۔
ہر وقت کھیلنے کا نقصان
ایسے ہی دن گزرتے چلے گئے۔احسن کے امتحان بھی نزدیک آ نا شروع ہو گئے۔لیکن وہ پھر بھی اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دیتا تھا۔کچھ دنوں کے بعد احسن کا پیپر تھا ۔اس کی امتحان کی تیاری بلکل نہیں تھی۔اب وہ کچھ پریشاں ہوا۔اور پڑھنے کا ارادہ کیا ۔لیکن اسے کچھ بھی یاد نہیں ہو رہا تھا ۔کیوں کہ اس نے سارا سال کھیلنے میں گزردیا تھا۔
آخرکار امتحان کا دن بھی آ گیا۔احسن کو کچھ یاد نہیں تھا۔ اس نے اسے ہی پیپر دے دیا۔جب امتحان کا رزلٹ آیا تو احسن بری طرح سے ناکام ہو چکا تھا۔اس کو بہت دکھ ہوا ۔لیکن اب کیا ہو سکتا تھا۔
اس کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا۔ احسن نے اپنے والدین سے وعدہ کیا کہ وہ اب سے اپنی پڑھائی پر توجہ دےگا۔ وہ اب ہر وقت کھیلنے کے بارے میں نہیں سوچتا تھا۔ وہ اپنی پڑھائی اور دوسرے کاموں میں بہت زیادہ مصروف رہتا تھا۔ اب اس نے کھیلنا بھی کافی حدتک کم کر دیا تھا۔ اب وہ خوب دن رات محنت کرتا تھا ۔اور وہ اگلے سال بہت اچھے نمبروں سے پاس ہو گیا ۔
Read famous short stories in urdu:
2 Comments
Pingback: Kids stories in urdu - Ali k doctor banny ki kahani
Pingback: Story in urdu - Bachon ki kahaniyan