Urdu story The Clever Little Parrot and the Big Parrot

Urdu story online read krna apke liye waqt ki bachat ka ek acha zariya ho sakta hai. Aap kisi bi waqt aur kisi bhi jagah parh sakte hain. Urdu story ya kahaniyan online parhne se aapka dimagh taza rahta hai.Naye aur mukhtalif stories parh kar aap apne dimagh ko chunoti dete hain. jo aapke sochne aur samajhne ke tareeqon ko behtar bana sakte hain.

چالاک چھوٹا طوطا اور بڑا طوطا 

ایک بارایک جنگل میں دو طوطے رہتے تھے۔ ایک بڑا اور ایک چھوٹا۔ بڑا طوطا بہت گھمنڈ کرنے والا تھا کیونکہ وہ خوبصورت آواز میں باتیں کرتا تھا۔ اور سب جانور اس کی تعریف کرتے تھے۔

چھوٹا طوطا بھی خوبصورت آواز میں بولتا تھا لیکن وہ خاموش رہتا تھا اسے زیادہ بولنا اچھا نہیں لگتا تھا ۔اور اسے لگتا تھا کہ زیادہ بولنے سے اس کا نقصان ہو جائے گا ۔اس لیے وہ کم بولتا تھا ۔

ایک دن، ایک شکاری جنگل میں گھوم رہا تھا۔ بڑا طوطا اپنے گھمنڈ میں یہ بھول گیا کہ وہ ایک پرندہ ہے ۔ اور شکاری کو دیکھتے ہی اس کے پاس جا کر خوبصورت الفاظ میں باتیں کرنے لگا۔ شکاری نے اس کی خوبصورت آواز سن کر تالیاں بجائیں۔

اور اسے پکڑنے کا جال بچھایا۔ جب چھوٹے طوطے نے یہ دیکھا تو وہ فوراً ایک اونچی شاخ پر جا بیٹھا۔اور چہچہا کر شکاری کو بتایا کہ بڑا طوطا گھمنڈ میں پھنس گیا ہے۔ 

چھوٹے طوطے نے بڑے طوطے کو بتانے کی کوشش کی لیکن بڑا طوطا اپنی آوازوں کے سحر میں گم رہا اور اپنی جگہ سے نہ ہلا۔ اس طرح شکاری نے اس کو بڑی آسانی سے پکڑ لیا اور اپنے گھر واپس لوٹ گیا۔ 

بڑا طوطا اپنے غرور اور تکبر کی وجہ سے شکاری کے جال میں پھنس گیا ۔اور اپنی آزادی کو کھو بیٹھا ۔

سبق

یہ کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ گھمنڈ انسان کو اندھا بنا دیتا ہے ۔

Read Urdu story :https://urdughar.pk/nabeel-and-his-wife-story-in-urdu/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *